صدر آصف علی زرداری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ریسٹورنٹ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔صدر نے چینی شہریوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جو بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور اپنی زندگیوں کو لاحق سنگین خطرات کے باوجود افغانستان کی ترقی کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت دوحہ امن معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں خصوصاً افغان سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
