آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہرارے کے اولڈ ہریرینز گراؤنڈ میں کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ سی میں اپنا دوسرا میچ پیر کے روز ہرارے میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ میچ تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔
اس موقع پر باؤلنگ کوچ راؤ افتخار انجم نے کہا کہ پہلے میچ کا نتیجہ ٹیم کے حق میں نہیں رہا، تاہم یہ کرکٹ کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور بھرپور کم بیک کے لیے تیار ہیں۔
