وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے غذائی اور زرعی نظام کو زیادہ شفاف، ڈیجیٹل اور عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔وزارت کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد بدعنوانی کے مواقع کو کم کرنا، صوابدیدی اختیارات کو محدود کرنا اور درآمد و برآمد کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31 میں سے 22 رجسٹریشنز، لائسنسز، سرٹیفکیٹس اور اجازت ناموں کو مکمل طور پر خودکار (ڈیجیٹل) بنا دیا گیا ہے۔
حکومت کا غذائی و زرعی نظام بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر عملدرآمد شروع
