پارلیمنٹ میں کسی کو ملک کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دیں گے،ایازصادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار اایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ملک، عدلیہ اور مسلح افواج کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ صرف آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مباحثوں کی اجازت دی جائے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی قومی اسمبلی میں پاکستان کے خلاف خیالات کے اظہار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کا حصہ ہیں نہ ہی حزب اختلاف کا مگر بطور سپیکر وہ اپنی ذمہ داریاں غیرجانبداری سے ادا کریں گے۔سردار ایازصادق نے کہا کہ احتجاج اگرچہ ہر شہری کا جمہوری حق ہے مگر یہ پرامن ہونا چاہئے۔پاکستان کی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے جو معاشی استحکام کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ، چین، روس ، ترکیہ اور سعودی عرب جیسے دوست ملکوں کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

 

Exit mobile version