بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خصوصی سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی سیشن منعقد کیا، جس میں مختلف دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریکِ پاکستان اور ملک کے استحکام کے لیے بہاولپور کے عوام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سیشن کے دوران ملکی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ قومی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔شرکا نے ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button