
حادثات و جرائم
سرگودھا: شدید دھند، مزدا ٹرک خشک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق
شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے سے ایک مزدا ٹرک خشک نہر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقے گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا، جہاں 23 افراد ایک منی ٹرک میں سوار ہو کر جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ڈرائیور کو راستہ نظر نہ آیا اور ٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں دورانِ علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 11 افراد میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔









