اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیدیا۔اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا۔
انہوں نے خطاب کے دوران تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔پاکستانی مندوب نے گزشتہ روز بھی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران تمام تنازعات پُرامن طریقے سے حل ہونے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تمام تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں اور تمام تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل ہونےچاہیں۔
