او آئی سی مسلم امہ کے حق میں پاکستان کے کردار کی معترف

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طاہا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے سومالی لینڈ کی شناخت کی شدید مذمت کی اور سومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور سرحدی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی اصولی پوزیشن کی تصدیق کی۔ انہوں نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اقدامات بڑھانے کی اپیل بھی کی۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے مسائل مسلم امہ کے حق میں پاکستان کے مسلسل اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے ایک مثبت مثال قرار دیا۔

Exit mobile version