نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اہم مواقع پر شرکت کی۔ انہوں نے پہلے جدہ میں او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اس موقع پر پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔
اس کے بعد نائب وزیراعظم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر بھی کیا، جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور عمرہ ادا کیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستان، پاکستانیوں اور امت مسلمہ کی فلاح، امن اور اتحاد کے لیے دعائیں کیں۔
اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، جدہ قونصل خانے کی ٹیم اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے کا دورے کے دوران تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیراعظم کی یہ مصروفیات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم کردار اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہیں۔
