
قومی
نائب وزیراعظم اور سعودی نائب وزیر خارجہ کا او آئی سی میں قریبی تعاون کے اعادے کا اظہار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبد الکریم الخریجی سے جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے او آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، اور ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔











