وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاز کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کی ساکھ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔محسن نقوی نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے اور ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔وزیر داخلہ نے پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
