فیلڈ مارشل کا بنگلہ دیش کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ دفاعی روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون میں اضافے کیلئے باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ اشتراک، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط مستحکم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور علاقائی امن واستحکام میں ان کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان دیرینہ اور مضبوط روابط کو اجاگر کیا گیا

 

Exit mobile version