بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور مصر کے عوام کے مفاد میں رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ فریقین نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے کی جانے والی تمام کوششوں کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button