نائب وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ کی اہمیت پر زور

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار نے اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار نے نیویارک میں پاکستان مشن کی سرگرمیوں، بالخصوص اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر اداروں میں ہونے والی کاوشوں پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سمیت پاکستان کی اہم خارجہ پالیسی ترجیحات کو کثیرالجہتی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مشن کی مسلسل کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے عالمی امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے اقوامِ متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کی اہمیت پر زور دیا۔

Exit mobile version