صدر،وزیراعظم کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دی گئی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version