خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی فروغ میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تاجکستان کو ایک لاکھ تینتالیس ہزار ٹن حلال گوشت برآمد کرے گا، جس کی مالیت چودہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر ہے۔
موثر تجارتی سہولت کاری سے دوطرفہ تجارت کا حجم تین سو ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس سے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ ملے گا۔پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلیمی تعاون میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) کا اعلان کیا گیا ہے۔حال ہی میں پاکستان اور برازیل نے بھی مویشی، ڈیری اور گوشت کی صنعت میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان تاجکستان کو ایک لاکھ تینتالیس ہزار ٹن حلال گوشت برآمد کرے گا

