اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر معاونت اور سازگار پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ۲۰۲۵ء تا ۲۰۲۶ء کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیل ایک ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مدت کے مقابلے میں ستائیس فیصد سے زائد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
توانائی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کو منافع کی مد میں چار سو اعشاریہ انیس ملین ڈالر جبکہ مالیاتی شعبے میں تین سو اکہتر اعشاریہ تینتیس ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق منافع کی ترسیل میں یہ اضافہ عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار اور بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اعتماد کا مظہر ہے۔ حکومت کی جانب سے سرمایہ کار دوست اقدامات اور پالیسی تسلسل کو اس پیش رفت کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
