پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ گہرے اور دیرینہ تعلقات پر فخر ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دورہ نئے سال کی آمد کے موقع پر باہمی تعلقات کی گرمجوشی اور خوشیوں میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار اور تعمیری مذاکرات ہوئے، جن میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں، امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے، جو ان کے عزیز بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت اور سرپرستی میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

Exit mobile version