فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے بہادر افسر لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

شہداء کی نمازِ جنازہ میں سینئر فوجی افسران، مقامی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فضا پاکستان زندہ باد اور شہداء کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی نمازِ جنازہ مانسہرہ میں جبکہ سپاہی کرامت شاہ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کی قربانی کو سلام پیش کیا۔

یاد رہے کہ دونوں جوان بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ وطن کے دفاع میں ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Exit mobile version