سیاسی استحکام پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی دیرپا ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل بے حد ضروری ہے۔

وہ آج جامعہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی لاہور میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو جدید علوم اور ہنر سے آراستہ کر رہی ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سائنسی اور فنی میدان میں آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ اقتدار میں اہم ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا، جن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری بھی شامل ہے۔

Exit mobile version