نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے سٹرٹیجک اور اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے اہم پالیسی اقدامات پرزوردیا ہے۔وہ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ایک معمول کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اسحق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت اور قونصل خانوں سے متعلق ان کے امور میں سہولت کیلئے بہترین بین الاقوامی روایات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ہمراہ نائب وزیراعظم کوحالیہ سفارتی مصروفیات اور خارجہ پالیسی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
