یواے ای کے صدرجمعے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان جمعے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے صدر یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کررہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر دونوں رہنماء دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

Exit mobile version