شفاف اور مؤثر تصدیقی نظام وزارت خارجہ کے مشن کا بنیادی ستون ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کا جائزہ اجلاس ہوا۔وزارت میں قونصلر امور کی ٹیم نے نائب وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، جس میں عوام کو پیش کی جانے والی اٹیسٹیشن اور APOSTILE سروسز کی اہم خصوصیات اور مربوط آپریشنز پر روشنی ڈالی گئی۔اسحاق ڈار نے قونصلر سروسز ٹیم کے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ شفاف اور موثر تصدیق کو یقینی بنانا وزارت خارجہ کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بروقت اور کم قیمت پر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں۔

 

Exit mobile version