بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی امیگریشن نظام کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کا امیگریشن نظام بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور بیرون ملک غیرقانونی سفر کی روک تھام کے لئے اقدامات کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ پروٹیکٹریٹ آف امیگرنٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کو مضبوط کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک قانونی طور پر ملازمت کیلئے جانے والوں کو غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے بدعنوان عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے رواں سال اب تک انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طورپربیرون ملک جانے والے چار سو اکاون افراد کو گرفتار کیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایئرپورٹس پر ای گیٹ سسٹم کو فعال کرنے پر کام جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button