سمندرپارمحفوظ اورمنظم روزگارحکومت کی ترجیح ہے،سالک حسین

سمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کی ترقی کے وفاقی وزیرچودھری سالک حسین نے کہاہے کہ سمندرپارمحفوظ اورمنظم روزگارحکومت کی ترجیح ہے۔

وہ اسلام آباد میں بین الاقوامی یوم تارکین وطن کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ تارکین وطن عالمی معیشت اورسماجی ترقی میں نمایاں کرداراداکررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک کروڑبیس لاکھ پاکستانی بیرون ملک کام کررہے ہیں جوترسیلات زر کے ذریعے قومی معیشت مضبوط بنارہے ہیں۔

چودھری سالک حسین نے کہاکہ حکومت تارکین وطن کے تحفظ اورحقوق کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہارت کی ترقی کے پروگرام پاکستانیوں کوبیرون ملک بہترروزگار کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version