بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزادکشمیرحکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے،فیصل ممتاز

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت عوامی مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

مظفرآباد کے قریب Paniola میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا اور بیوروکریسی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شہری سرکاری دفاتر سے مایوس واپس نہ جائے۔

انہوں نے علاقے کیلئے متعدد ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا جن میں Paniola میں سب ڈویژن کا قیام، تھوراڑ میں ٹائون کمیٹی کا قیام، داتوٹ میں سول جج کی مستقل ماہانہ تعیناتی اور تھوراڑ واٹر سپلائی سکیم کی مکمل بحالی شامل ہیں۔

اشتہار
Back to top button