بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بلال اظہر کیانی کا ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی جانب لے جانے کے حکومتی عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں آج ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح خام مال کی لاگت میں کمی اور معیشت کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی نمو کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
مثبت معاشی اشاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ بعض عناصر کی منفی سیاست کے باوجود ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے مسلح افواج کے خلاف مہم پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والے تنازع میں بھی سرخرو ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کی آڑ میں ریاستی اداروں، معیشت اور سفارت کاری کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

اشتہار
Back to top button