پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندرسے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم۔90 (N) ای آر میزائل کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔فائر پاور کے مظاہرے کے دوران، پاکستان بحریہ کے جنگی بحری جہاز نے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت کی توثیق کرتے ہوئے انتہائی متحرک فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل ایک جنگی بحری جہاز سے سمندر میں براہ راست فائرنگ کامشاہدہ کیا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شامل افسروں اور جوانوں کو عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نے تمام حالات میں پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
پاک بحریہ کا سطح سمندر سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل کا کامیاب مظاہرہ
