چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان آرمی اندرونی اور بیرونی دونوں نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس اور متحرک ہے، جن میں دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر شامل ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ باتیں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے ملاقات کے موقع پر کہیں۔ آمد پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا بھی مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔
انہوں نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستگی، صورتحال سے باخبر رہنا اور بروقت فیصلے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ سخت اور مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی لاسٹ مائل واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری، صاف پانی ہر شہری کا حق ہے، مریم نواز -
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق -
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بعد دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی، رپورٹ -
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، شمالی علاقوں میں سردی برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات -
علیم خان کا موٹروے نیٹ ورک کاغان، ناران سے آگے چینی سرحد تک توسیع دینے کا اعلان -
پاکستان نے افغانستان کے الزامات مسترد کردیئے، افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ
