
قومی
وزیراعظم کو چیئرمین واپڈا کی جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین نے واپڈا کی نگرانی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران واپڈا سے متعلق دیگر اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین واپڈا نے پاکستان میں پن بجلی وسائل میں اضافے کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔











