انڈونیشیا کے صدر کا دو روزہ سرکاری دورہ، کل اسلام آباد آمد

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو (PRABOWO SUBIANTO) دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران صدر پرابووو سبیانتو وزیراعظم سے وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ صدر آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Exit mobile version