پاکستان اور قطر نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI)، کے شعبے میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ پیش رفت دوحہ میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کے قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً حال ہی میں طے پانے والے جی سی سی۔پاکستان فری ٹریڈ معاہدے سے پیدا ہونے والے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے، تجارتی روابط کو بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری، بالخصوص طویل المدتی ایل این جی تعاون، کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ہنر سازی، اور ریگولیٹری اصلاحات کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ہی تجارت کے تنوع، ٹیکنالوجی، موسمیاتی استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق مشترکہ کام کو آگے بڑھانے کے لیے باضابطہ میکنزم قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو اسٹریٹجک تعاون اور ترقی کے وسیع امکانات کا حامل ہے۔
-
ایشیا، بشمول پاکستان، میں سائبر جاسوسی کے لیے ہنی مائٹ کے حملے جاری: کیسپرسکی کا انکشاف -
گوگل کے پاکستان دفتر کی بنیاد، ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اہم سنگِ میل قرار -
پاکستانی محقق نے چین میں سورج پر تحقیق کو اپنے سائنسی خوابوں کی منزل بنا لیا -
میراج کِٹن سائبر جاسوسی میلویئر نے پاکستان کے ہوابازی اور ایرو اسپیس شعبے کو نشانہ بنایا: کیسپرسکی -
ملک بھر میں سستا اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا: احد چیمہ -
پاکستان میں 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 12.2 فیصد صارفین آن لائن خطرات کا نشانہ بنے: کیسپرسکی
