دسمبر 2025 میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے پہلی مرتبہ 437 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کیا۔ ماہ بہ ماہ موازنے میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سال بہ سال اضافہ 26 فیصدریکارڈ کیا گیا۔موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات سال بہ سال 20 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.24 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔
آئی ٹی شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے اور وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے تعاون سے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں۔ حالیہ نمائش آئی ٹی سی این ایشیامیں 750 ملین ڈالر کی بین الاقوامی سرمایہ کاری سے متعلق یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔یہ تمام پیش رفت حکومت، وزارت اور ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات اور پالیسیوں کی عکاس ہے۔
