وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت میں اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ سیکنڈ ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع اصلاحات متعارف کرا رہا ہے تاکہ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو کم لاگت، پائیدار اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
-
پاکستان منافع بخش کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے: سفیر رضوان سعید شیخ -
اسلام آباد میں بائنینس کی اعلیٰ قیادت کی اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں -
وزیرِ خزانہ کا ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کا عزم -
پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال -
ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ -
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط
