حکومت نے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لئے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف بھی کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ڈی پورٹ کئے گئے لوگوں کو ان کے پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد دوبارہ ویزا نہ ملے۔وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز امیگریشن سسٹم کی بہتری کے لئے وزارت داخلہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Exit mobile version