
قومی
ملک کی ترقی کیلئے امن اولین ترجیح ہونی چاہیے، احسن اقبال
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے امن کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں PEACE اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کا حصول قومی ترجیح ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا نوجوانوں کے ذہنوں سے انتہا پسندی، تعصب اور نفرت کا وائرس ختم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا پیس اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے قیام کا مقصد قومی ترقی کے لئے امن و استحکام یقینی بنانا ہے۔











