پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔
یہ اظہارِ یکجہتی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، خصوصاً فلسطینی مسئلے پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کو کرب اور بے یقینی کے ساتھ دیکھ رہی ہے، جو فلسطینی عوام پر ناقابلِ بیان مصائب مسلط کر رہی ہے۔
سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ایسے غیر انسانی حالات میں بھی فلسطینیوں کی غیر معمولی ثابت قدمی عالمی برادری سے اسی عزم اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بڑا فیصلہ کن ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام سے کیے گئے وعدوں کو اب عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان عزت، انصاف، حقِ خودارادیت اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے قرض کے بجائے گرانٹس پر مبنی مالی معاونت اور فنڈز بڑھانے کا مطالبہ -
وزیراعظم شہباز شریف کا سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ -
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان روانہ -
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال -
وزیراعظم شہباز شریف اور عراقی صدر کی ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال -
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات کو مستقبل پر مبنی مضبوط شراکت داری میں بدلنے کا عزم
