بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرِ پیٹرولیم کا چین کی خودمختاری کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا اعادہ

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے چین کی خودمختاری کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ یہ بات انہوں نے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔ علی پرویز ملک نے چینی سفیر کو آئندہ منعقد ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے عوام کی اقتصادی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا اور معدنی شعبہ چین-پاکستان تعاون کے اہم شعبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنیاں جیسے میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا اور C-NAK اس وقت پاکستان کے معدنی شعبے میں سرگرم عمل ہیں۔سفیر نے مزید کہا کہ سندک اور سیادک معدنی منصوبے چین کے پاکستان میں معدنی شعبے کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ وہ چین کے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں حصہ لینے کی ترغیب دیں گے۔

اشتہار
Back to top button