بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ، ان کا تحفظ ہمارا فرض ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ، ان کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحرائی علاقوں میں جانوروں اور پرندوں کے لیے قائم کیے گئے خصوصی سکواڈ خوش آئند ہیں اور وائلڈ لائف فورس کے قیام کے ذریعے جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اینیمل رائٹس اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کو مزید جامع اور مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ غیر قانونی شکار، قید اور تشدد پر سخت ترین کارروائی کی جا سکے۔ مریم نواز نے کہا کہ "جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ ہیں، ان کا تحفظ ہمارا فرض ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف جنگلی حیات کی بقا کو یقینی بنائیں گے بلکہ ماحولیاتی توازن اور قدرتی وسائل کی حفاظت میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button