وفاقی وزیر برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن، شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گوگل ہر سال پاکستان میں تقریباً چھ لاکھ کروم بُکس تیار کرے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور جلد ہی ملک میں اپنا دفتر قائم کرے گا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل نے وزارتِ دفاعی پیداوار اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے تعاون سے ہری پور میں کروم بُکس کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی آئی ٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو نمایاں فروغ دے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر طلبہ اور تعلیمی شعبے کے لیے سستے اور معیاری آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
-
عالمی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تاوان کی غرض سے ہونے والے سائبر حملوں سے 2025 میں 18 ارب ڈالر سے زائد ممکنہ نقصان: کیسپرسکی رپورٹ -
شاپنگ سیل: کیسپرسکی نے آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی -
عالمی رجحانات سے مقامی خطرات تک: پاکستان کے سائبر خطرات کے منظرنامے کے حوالے سے کیسپرسکی کی جانب سے ہوشربا انکشافات -
زرعی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون نے سی پیک میں نئی توانائی پھونک دی -
"ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کو حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے، شزا فاطمہ -
جعلی ہیکرز، تحقیقاتی افسر یا قاتل کے روپ میں سائبر حملہ آور سر گرم: کیسپرسکی کی وارننگ
