برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے آج راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں، جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے
-
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ -
سیکورٹی اور ہرپاکستانی شہری کا تحفظ پاک فوج کیلئے اولین ترجیح ہے:فیلڈ مارشل -
’دہشتگردی کےخلاف پاک-ایران تعاون ضروری ہے‘، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر -
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق البطار دوئم کامیابی سے مکمل -
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق -
وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے
