
قومی
گوگل کی پنجاب میں کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیر اعلیٰ کی معاونت کی یقین دہانی
گوگل کی پنجاب میں کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمپنی کے وفد نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کر دی۔وفد نے بتایا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی بھی انسٹال کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔











