
تعلیم
پاکستان اور قطر کا تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور قطر نے تعلیمی تعاون اور جدید تعلیمی طریقوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور قطر کی وزیر برائے تعلیم لولوا بنت رشید الخاطر کے درمیان سمرقند، ازبکستان میں یونسکو کے 43 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں طے پایا۔دونوں فریقین نے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے اور مشترکہ تحقیق، تربیت اور تبادلہ پروگراموں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وجیہہ قمر نے پاکستان کی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شمولیتی، ٹیکنالوجی پر مبنی اور مہارتوں پر مرکوز تعلیم کے فروغ کے لیے شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔لولوا بنت رشید الخاطر نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی آمادگی ظاہر کی۔











