وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔
وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی -
توانائی کا تحفظ معاشی استحکام اور لچک کے لیے اہم ہے، محمد اورنگزیب -
برآمدات پر مبنی معیشت سے معاشی طاقت حاصل کی جا سکتی ہے، احسن اقبال -
احسن اقبال کا برآمدات پر مبنی صنعتوں کے فروغ پر زور -
توانائی کے شعبے کو مسابقتی بجلی مارکیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، اویس لغاری -
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جانےکا خدشہ ظاہر کر دیا
