پاکستان نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا کو مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اصولوں، ڈیجیٹل حفاظت اور ای کامرس کے معیار کے شعبوں میں تعاون کی دعوت دی ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل کاروبار اور اختراع کو فروغ دیا جا سکے۔یہ دعوت وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور میٹا کے وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران دی گئی۔ وفد کی قیادت جنوبی ایشیا کے لیے میٹا کے ڈائریکٹر برائے پبلک پالیسی، رافیل فرینکل کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت جنوبی ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، جو نوجوان آبادی، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل رابطے کی صلاحیت اور مضبوط آئی ٹی ٹیلنٹ بیس کی بدولت ترقی کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت قومی ای کامرس پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ 2030 تک ای کامرس مارکیٹ کو 20 ارب ڈالر تک وسعت دی جا سکے۔
میٹا کے نمائندے نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ کمپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراع، مہارتوں کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معاونت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہشمند ہے۔
-
شزا فاطمہ کی جنوبی کوریا کے ٹیکنالوجی ماڈلز سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور -
کیسپرسکی کی جانب سے بارکوڈ ا سکینرز میں سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف، گوداموں اور سپلائی چین کو سائبر حملوں کے خطرات لاحق -
عالمی بینک کا پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم -
شزہ فاطمہ گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ -
پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلائی مشن پر روانہ ہوگا، احسن اقبال -
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ماحولیاتی اثرات پر جنریشن زی کا اظہارِ تشویش: کیسپرسکی
