پاکستان اور ایران نے بارڈر تجارت اور لاجسٹکس کے مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کی اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ اتفاق اس ملاقات کے دوران طے پایا جس میں وزیر مواصلات عبد العلیم خان اور ایران کی وزیر برائے سڑکوں اور شہری ترقی فرزانہ صادق نے اسلام آباد میں شرکت کی۔
عبد العلیم خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان علاقائی تجارت اور رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔فرزانہ صادق نے ایران کی جانب سے چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے بحری امور میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
-
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط -
پاکستان جی ایس پی پلس فریم ورک کے تقاضے سنجیدگی سے پورے کر رہا ہے: چودھری سالک -
صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم -
ڈپٹی وزیراعظم کا کینیڈا کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور -
پاکستان کا توانائی کے شعبے میں ترک کردار پر اظہار اطمینان -
قیصر شیخ نے چنیوٹ میں سہولت بازار کا افتتاح کر دیا
