
قومی
ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے جُڑی ہوئی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار براہِ راست بلوچستان کی ترقی سے جُڑا ہوا ہے۔اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقیت کا اصل جذبہ قربانی اور بھائی چارے میں مضمر ہے۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خاندان کی مانند ہے اور صوبوں کے درمیان اتفاق و ہم آہنگی ملک کی یگانگت اور اتحاد کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے ہمیں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ زندگی بسر کرنی ہوگی۔انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں بلوچستان کی نظراندازی ایک ایسا لمحہ ہے جس پر خود احتسابی کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں صوبے کی ترقی اور ملک کی یکجہتی یقینی بنائی جا سکے۔
Tags
بلوچستان URL Copied











