بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اُڑان پاکستان چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کاانقلابی پروگرام ہے:احسن اقبال

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے جامع قومی ترقی کیلئے نوجوانوں کی توانائی کو ایک قوت میں تبدیل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔آج (بدھ) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں ساٹھ ہزار بامعاوضہ انٹرن شپس فراہم کی گئی ہیں جن میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے دس ہزارانٹرن شپس اور نوجوان گریجویٹ انجینئرز کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی ہے۔منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ اُڑان پاکستان چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے اور معاشرے کو جامع پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کا قومی انقلابی پروگرام ہے۔

اشتہار
Back to top button