
قومی
ایرانی صدر کا پاک-سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، علاقائی سلامتی کی جانب اہم پیش رفت قرار
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مغربی ایشیا میں مسلم ریاستوں کے درمیان سیاسی، سلامتی اور دفاعی تعاون کے ذریعے ایک جامع علاقائی سیکیورٹی نظام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اپنے خطاب میں ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی، اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو باہمی اشتراک کے ذریعے چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔