بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بحرین کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بحرین نے اقتصادی تعاون، علاقائی رابطہ کاری، عالمی فورمز پر شراکت داری اور امن کے مشترکہ عزم پر مبنی مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں وزرائے خارجہ نے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

اشتہار
Back to top button